ونڈوز سیون اور ایٹ پر بغیر کسی سافٹ ویئر کے وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنائیں

 وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنا کر کمپیوٹر پر چلنے والے انٹرنیٹ کو دیگر وائرلیس ڈیوائسز جیسے کہ اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ وغیرہ سے شیئر کیا جا سکتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح بہت ہی آسانی سے ونڈوز سیون اور ایٹ  کے حامل لیپ ٹاپ پر بغیر کسی سافٹ ویئر کے صرف کمانڈ پرامپٹ کی مدد سے ہاٹ اسپاٹ بنایا جا سکتا ہے۔ونڈوز سیون اور ایٹ پر اس کام کے لیے بالکل ایک ہی طریقہ رائج ہے۔
سب سے پہلے اسٹارٹ بٹن پر کلک کر کے cmd ٹائپ کریں۔ جیسے ہی سی ایم ڈی نظر آئے اس پر رائٹ کلک کرتے ہوئے Run as administrator پر کلک کریں۔
سب سے پہلے مرحلے پر ہم نے چیک کرنا ہے کہ آیا ہمارا کمپیوٹر یہ ہاٹ اسپاٹ بنانے کے قابل ہے بھی کہ نہیں۔ اس بات کی تصدیق کے لیے یہ کمانڈ چلائیں
netsh wlan show drivers
 اگر نتائج میں “Hosted network supported” کے سامنے “Yes”
 

لکھا ہے تو سمجھیں آپ کا کمپیوٹر یہ وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنا سکتا ہے۔
اگر یہاں Yes کی جگہ No ہے تو اس کا مطلب ہے آپ کے کمپیوٹر میں یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔ آپ کو وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنانے کے لیے کوئی سافٹ ویئر ہی استعمال کرنا ہو گا۔ اس کے لیے درج ذیل مضامین ملاحظہ کیجیے
اگر کمانڈ کے جواب میں ’’یس‘‘ لکھا ہوا تھا تو اب وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنانے کے لیے آپ کو درج ذیل کمانڈ استعمال کرنی ہو گی:
netsh wlan set hostednetwork mode=allow ssid=computingpk key=12345678
کمانڈ میں ssid کے آگے آپ اپنی پسند کا نام منتخب کر سکتے ہیں جیسے کہ ہم نے ’’کمپیوٹنگ پی کے‘‘ لکھا ہے۔ اس کے آگے key میں پاس ورڈ منتخب کرنا ہوتا ہے۔ پاس ورڈ کم از کم آٹھ حرفی ہونا ضروری ہے۔
اگر آپ یہ کمانڈ درستگی سے چلائیں گے تو درج ذیل پیغام ملے گا:
The hosted network mode has been set to allow.
The SSID of the hosted network has been successfully changed.
The user key passphrase of the hosted network has been successfully changed.
جبکہ کسی غلطی کی صورت میں ایک طویل پیغام نظر آئے گا جس کے شروع میں Invalid کمانڈ لکھا ہو گا۔
اب ہم نے کامیابی سے ہاٹ اسپاٹ بنا لیا ہے اور اسے بس ON کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے درج ذیل کمانڈ استعمال ہو گی:
netsh wlan start hostednetwork
یہاں یہ یاد رکھیں کہ اسے بند کرنے کے لیے start کی جگہ stop لکھنا ہو گا۔ یعنی جب اس ہاٹ اسپاٹ کی ضرورت نہ ہو بہتر ہے کہ اسے آف کر دیں۔
یہ کمانڈ چلاتے ہی آپ کو درج ذیل پیغام ملے گا:
The hosted network started
اب آپ اپنے اس ہاٹ اسپاٹ کو کسی بھی وائی فائی سپورٹڈ ڈیوائس سے استعمال کر سکتے ہیں۔
                   

 

پی سی پر اپنا ذاتی کلاؤڈ سرور بنائیں

ہم اپنی فائلز کو یو ایس بی فلیش ڈرائیو میں ہمیشہ ساتھ رکھتے ہیں یا پھر انھیں اپنی کلاؤڈ اسٹوریج میں اپ لوڈ کر دیتے ہیں تاکہ کسی وقت ضرورت پڑنے پر انھیں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے علاوہ ان فائلوں کو براہِ راست کلاؤڈ سرور پر ملاحظہ بھی کیا جا سکتا ہے یا میڈیا فائلوں کو اسٹریم کیا جا سکتا ہے۔ کلاؤڈ سروسز واقعی بے مثال چیز ہیں لیکن ان میں دو خرابیاں ہیں، ایک تو ان کی محدود اسپیس اور دوسرا سکیوریٹی خطرہ۔ یعنی ان پر فائلز اپ لوڈ کرنے کی ایک حد مقرر ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ آپ جتنا چاہیں ڈیٹا ان پر اپ لوڈ کر دیں۔ دوسری بات سکیوریٹی رسک، یعنی اپنی حساس فائلز ہم کلاؤڈ سرورز پر رکھنے سے ڈرتے ہیں کہ اکاؤنٹ ہیک ہونے یا سرور ہی ہیک ہونے سے ہمارا ڈیٹا کسی دوسرے کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔ ان مسائل کا حل یہ اپنے کمپیوٹر پر ہی کلاؤڈ سرور بنایا جائے۔
کسی بھی کمپیوٹر کو کلاؤڈ سرور میں بدلنے کے لیے آپ کو ایک پروگرام ’’ٹونیڈو‘‘ (Tonido) چاہیے۔ پہلے یہ پروگرام 29ڈالر کے عوض ایک سال کے لیے دستیاب تھا لیکن اب اسے مفت فراہم کر دیا گیا ہے۔ جب یہ بہترین پروگرام مفت دستیاب ہے تو کیوں نہ اس کا تجربہ کیا جائے؟

اس پروگرام میں کئی خوبیاں موجود ہیںمثلاً یہ سادہ سی انسٹالیشن سے آپ کے کمپیوٹر پر کلاؤڈ سرور بنا دیتا ہے، آپ چاہیں تو اپنے مکمل کمپیوٹر کو اس میں شامل کر سکتے ہیں اور چاہیں تو مخصوص فولڈر یا فولڈرز کو۔
ٹونیڈو کی آئی فون اور اینڈروئیڈ ایپلی کیشن بھی دستیاب ہے، یعنی ویسے تو آپ اپنے کلاؤڈ سرور تک ویب براؤزر کے ذریعے رسائی حاصل کر ہی سکتے ہیں لیکن ایپلی کیشن سے اس کی کارکردگی اور بہتر ہو جاتی ہے۔
ٹونیڈو پورٹ ایبل پروگرام کی صورت میں بھی موجود ہے، تاکہ اسے آپ یوایس بی فلیش ڈرائیو میں رکھ کر جہاں چاہیں کسی کمپیوٹر کو فوری طور پر کلاؤڈ سرور میں بدل سکتے ہیں۔
کمپیوٹر میں موجود فائلز تک جلد رسائی حاصل کرنے کے لیے ٹونیڈو بہترین طریقہ ہے۔ فرض کریں کمپیوٹر میں موجود کوئی فائل آپ کو فوری طور پر موبائل فون میں چاہیے تو آپ فوراً وہ فائل ٹونیڈو کے ذریعے بنائے گئے کلاؤڈ سرور کی بدولت دیکھ سکتے ہیں۔
فون میں موجود ڈیٹا کو کمپیوٹر میں بیک اپ کرنا انتہائی آسان ہو جاتا ہے۔ آپ کہیں بھی ہوں، اگر آپ کا کمپیوٹر کلاؤڈ سرور بن چکا ہے تو آپ اسے ویب براؤزر یا فون ایپلی کیشن کے ذریعے کھول کر اس میں اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور چاہیں تو ڈاؤن لوڈ بھی۔
ایک کمپیوٹر کو مرکزی سرور جبکہ دیگر کمپیوٹرز کو کلائنٹ بنا کر ایک مشترکہ فولڈر میں سب کا ڈیٹا اکٹھا رکھا جا سکتا ہے، بلکہ یوں کہیں کہ ایک شیئرڈ فولڈر استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ ہر وقت sync رہتا ہے۔ اس میں کی گئی ہر تبدیلی تمام صارفین کے لیے ہوتی ہے۔
 

دستیابی

ٹونیڈوونڈوز، لینکس، میک، رس بیری پائی، آئی فون، آئی پیڈ، اینڈروئیڈ، ونڈوز فون اور بلیک بیری یعنی تمام اہم پلیٹ فارمز کےلیے دستیاب ہے۔
اپنی ضرورت کے تحت اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل ربط پر جائیں:
tonido.com/tonidodesktop_downloads

انسٹالیشن

ٹونیڈو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد چلائیں۔ اسے کام کرنے کے لیے فائروال میں اجازت چاہیے ہوتی ہے، یہ کام ٹونیڈو خود ہی کر لیتا ہے بس آپ کو الرٹ آنے پر Allow کے بٹن پر کلک کرنا ہے۔

 اس کے بعد کی انسٹالیشن دراصل کنفگریشن ہے جو کہ آپ کے ڈیفالٹ براؤزر میں ہو گی۔پہلے صفحے پر زبان، یوزر نیم، پاس ورڈ اور ای میل ایڈریس مانگا جائے گا۔ یہ تمام تفصیلات بھرنے کے بعد اس کی شرائط قبول کرتے ہوئے Create کے بٹن پر کلک کر دیں۔
اگلے صفحے پر آپ کے کمپیوٹر میں بننے والے کلاؤڈ سرور کا ایڈریس موجود ہو گا۔ آپ کے یوزرنیم کے بعد ویب سائٹ کا نام آپ کا ویب ایڈریس بنتا ہے جسے یاد رکھنا کچھ مشکل نہیں۔ جیسے کہ ہمیں یہ ایڈریس ملا ہے:
computingpk.tonidoid.com
 اگلا مرحلہ انتہائی اہم ہے۔ یہاں پوچھا جائے گا کہ آپ اپنا مکمل کمپیوٹر اس کلاؤڈ سرور میں استعمال کرنا چاہتے ہیں یا کہ مخصوص فولڈرز۔ ابتدائی طور پر کوئی ایک فولڈر منتخب کر لیں۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ اس میں بعد میں بھی جب چاہیں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ اس میں فولڈرز شامل بھی کیے جا سکتے ہیں اور ڈیلیٹ بھی۔

 اگلے صفحے پر انڈیکسنگ کے بارے میں استفسار کیا جائے گا۔ اگر ٹونیڈو تمام فائلز کو انڈیکس کر لے یعنی ان کی فہرست بنا لے تو جب آپ کوئی فائل تلاش کریں گے یا کوئی فولڈر کھولیں گے تو یہ جلدی آپ کے سامنے آپ کی ضرورت کا ڈیٹا پیش کر دے گا۔ اگر آپ کوئی پرانا کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں تو انڈیکسنگ کو ضرور فعال کر لیں۔

 اگلے صفحے پر آپ کا کلاؤڈ سرور جو آپ کے اپنے کمپیوٹر پر بنایا گیا ہے آپ کے سامنے ہو گا۔ اس صفحے پر اوپر ہی آپ اپنا یوآرایل ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

 اب آپ جہاں سے چاہیں اس یوآرایل کی مدد سے بذریعہ انٹرنیٹ اپنے کلاؤڈ سرور تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یقیناً یہ بات قابل ذکر نہیں کہ اس کے لیے آپ کا کمپیوٹر نہ صرف آن ہونا چاہیے، اس پر ٹونیڈو کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ بھی چل رہا ہونا بے حد ضروری ہے۔ ظاہر ہے ان چیزوں کے بغیر بھلا ایک کلاؤڈ سرور کا کام کرنا کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟

 ٹونیڈو کے ذریعے آپ کا کلاؤڈ سرور اُسی صورت میں کام کرے گا جب آپ اسے چلائیں گے۔ اسے چلانے کے لیے اس کے آئی کن پر ڈبل کلک کریں تو یہ کام شروع کر دے گا۔ اس کا آئی کن ٹاسک بار میں دکھائی دینا شروع کر دے گا۔ اسی پر رائٹ کلک کرتے ہوئے اسے آپ شٹ ڈاؤن بھی کر سکتے ہیں۔

 اس کے علاوہ اس کی کنفگریشن میں ہر طرح کی تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے اپنا سرور لاگ اِن کرنے کے بعد سیٹنگز کے مینو میں جائیں۔ سیٹنگز میں آپ سرور میں مزید فولڈرز شامل کر سکتے ہیں، پاس ورڈ بدل سکتے ہیں، سرور کی حفاظت کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوئی خفیہ سوال بھی شامل کر سکتے ہیں وغیرہ۔

محرم الحرام کی عظمت وبرکت (ڈاکٹر الطاف حسین‘ ملتان)

                                               محرم الحرام کی عظمت وبرکت (ڈاکٹر الطاف حسین‘ ملتان)

ترجمہ: اور جو لوگ اللہ عزوجل کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو ایسے لوگ تو حقیقت میں زندہ ہیں مگر تمہیں ان کی زندگی کا 
شعور نہیں ہوتا۔ (القرآن) سرور کائنات حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ محرم الحرام کا چاند دیکھ کر چار مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر اپنے اوپر اور اہل خانہ پر دم کرنا بہت افضل ہے۔ نفل نماز اول شب بعد نما عشاءآٹھ رکعت نماز نفل چار سلام سے پڑھے اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص گیارہ گیارہ دفعہ پڑھے انشاءاللہ العزیز اس نماز کی برکت سے روز محشر اللہ تعالیٰ اس نماز پڑھنے والے اور اس کے گھر والوں کی بخشش فرمائیں گے۔ نفل نماز شب عاشورہ عاشورہ کی شب بعد نماز عشاءچار رکعت نماز نفل دو سلام سے پڑھے ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے آیة الکرسی تین تین دفعہ اور سورہ اخلاص دس دس مرتبہ پڑھے بعد سلام کے سورہ اخلاص ایک سو مرتبہ پڑھ کر اپنے گناہوں کی توبہ کرلے اور اللہ عزوجل سے بخشش طلب کرے انشاءاللہ العزیز خداوند کریم اپنی رحمت کاملہ سے اس نماز پڑھنے والوں کے تمام گناہ معاف فرمائیں گے نماز ظہر سے پہلے یوم عاشورہ چار نماز دو سلام سے اس ترکیب سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد چار مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور یہ نماز حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بخشیں۔ نفل روزہ محرم الحرام میں روزہ رکھنے کی بہت فضیلت ہے نویں دسویںمحرم کا روزہ رکھنا بہت افضل ہے۔ وظائف محرم کی پہلی شب سے شب عاشورہ تک روزانہ بعد نماز عشاءایک سو مرتبہ کلمہ توحید پڑھنا واسطے بخشش گناہ بہت افضل ہے۔ دس محرم کو کسی وقت باوضو 70 مرتبہ پڑھے ”حَسبُنَا اللّٰہُ وَنِعمَ الوَکِیلُ“ حصول معرفت الٰہی اور مغفرت گناہ کیلئے یہ وظیفہ پڑھنا بھی بہت افضل ہے۔ یکم محرم الحرام کو ایک سفید کاغذ پر 113 بار بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ کر اپنے پاس رکھے تو پوری زندگی اس پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ –

امیر بنناچاہتے ہیں تو یہ تین کام کریں، ملک ریاض نے نوجوانوں کو مشورہ دیدیا

امیر بنناچاہتے ہیں تو یہ تین کام کریں، ملک ریاض نے نوجوانوں کو مشورہ دیدیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹاﺅن کے بانی ملک ریاض کا شمار پاکستان کی چند امیرترین شخصیات میں ہوتاہے اوراُنہوں نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے امارت کے خواب دیکھنے والے نوجوانوں کو تین تجاویز بھی دی ہیں جن پر عمل کرنے سے کامیابی کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ملک ریاض نے انکشاف کیاکہ اُنہوں نے راولپنڈی کے مسلم ہائی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور دوسرے سال 333نمبروں کیساتھ میٹرک کرنے میں کامیاب ہوسکے, اگر 332 نمبر ہوتے تو دوسرے سال بھی فیل ہی ہوتا، بہت غربت دیکھی اور اب اللہ تعالیٰ نے پیسہ بھی بہت دیا ، امیرلوگوں کی کتاب پڑھی جس میں لکھاتھاکہ 39میں سے 35افراد پڑھائی میں نالائق ہی تھے ، بل گیٹس کو ہی دیکھ لیں ، اگر یونیورسٹی سے نہ نکالاجاتاتووہ آج کے بل گیٹس نہ ہوتے۔ملک ریاض نے بتایاکہ اللہ نے لوگوں سے کوئی کام لینے ہوتے ہیں اوراسی طرف لگادیتاہے ، میں آج اگرڈاکٹرہوتاتوکچھ اور پوزیشن ہوتی ۔
اُنہوں نے تین اصول بھی نوجوانوں کے ساتھ شیئرکیے اور بتایاکہ
خواہش:
سب سے پہلے آپ کے اندر امیر بننے کی خواہش ہونی چاہیے ، اگرآپ کچھ اور کام بھی کرناچاہتے ہیں توپہلے اس کی خواہش ضروری ہے۔
اللہ تعالیٰ کیساتھ کاروباریا اس کی راہ پر خرچ :
ملک ریاض نے کہاکہ ’اللہ کے ساتھ کاروبار کرناچاہیے یعنی فراخ دلی سے صدقہ و خیرات اور اللہ کی راہ پر دیناچاہیے ، اس سے برکت آتی ہے ، سکول میں تھا تو تب ہی پانچ آنے روز اللہ کی راہ پر دیتاتھا۔ویلفیئرسے نوآدمیوں کا کھاناشروع کیا تھااور آج جتنے لوگوں کا انتظام ہوتاہے ، حساب بھی نہیں، اس کی راہ پر ایک لاکھ خرچ کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ70 گنا دیتاہے ۔
اپنے کام سے محبت:
اپنے کام سے کمٹمنٹ ہونی چاہیے ، محبت یا عزم آپ کا جتنا مضبوط ہوگا، کامیابی اتنی ہی جلدی ملے گی اور اللہ تعالیٰ آسانیاں پیداکردے گا، دل اور دماغ کامیابی کا سوچ رہاہوگاتوآپ کوشش بھی کریں گے۔ آپ کی زندگی میں اللہ تعالیٰ کوئی نہ کوئی ایسا کام کراتاہے جو حقوق العباد میں آتاہے ۔

samsung new upcoming phons

سام سنگ نے ایک ایسا ڈیزائن رجسٹرڈ کرا لیا کہ تمام کمپنیوں کی نیندیں اڑ گئیں، کیا واقعی کمپنی ایسا موبائل تیار کرنے جا رہی ہے؟ انتہائی دلچسپ اور زبردست تفصیلات منظرعام پر آ گئیں


لاہور (ٹیکنالوجی ڈیسک) آپ نے فولڈ ایبل سکرین والے موبائل فونز بننے کی افواہیں تو بہت سنی ہوں گی بلکہ انٹرنیٹ پر بہت سے ایسے موبائل فونز کی تصاویر بھی دیکھی ہوں گی لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ مشہور ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ ایسا موبائل فون تیار کرنے پر کام شروع کر چکی ہے اور اس ضمن میں ایک پٹینٹ ڈیزائن بھی رجسٹرڈ کرا لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے پٹینٹ دفتر نے سام سنگ کی جانب سے پیش کردہ ایک فولڈ ایبل ٹیبلٹ کے ڈیزائن کی منظوری دیدی ہے جس کے ساتھ ایک سٹینڈ اور کی بورڈ بھی نصب ہے۔

اس کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ٹیبلٹ تین حصوں میں فولڈ ہو سکتی ہے اور ایسا کہا جا رہا ہے کہ اس کا ڈسپلے تینوں فولڈ ایبل حصوں پر نظر آئے گا۔ اس ٹیبلٹ کے مرکزی حصے کے پچھلی جانب نصب سٹینڈ ٹیبلٹ کو کھڑا کرنے کے کام آئے گا جس کے باعث کوئی فلم دیکھنا یا کسی بھی طرح کے دیگر کاموں کی انجام دہی انتہائی آسان ہو جائے گی جبکہ اس کے سائیڈ پینلز میں سے ایک پر نصب کی بورڈ استعمال کرنے کیلئے اتارا جا سکے گا۔
یہ ٹیبلٹ کہیں لے جانے کیلئے آسانی سے فولڈ ہو سکے گی اور ایک عام ٹیبلٹ کے سائز کی ہو جائے گی تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسے فولڈ کرنے کے بعد بھی سکرین استعمال ہو سکے گی یا نہیں اور اگر ایسا ممکن ہوا تو سام سنگ سمارٹ فونز ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا تہلکہ برپا کر دے گی۔ 
اگرچہ یہ ٹیبلٹ ڈیزائن انتہائی دلچسپ اور منفرد ہے لیکن اس میں دی گئی تصویر سے کچھ زیادہ آگاہی حاصل نہیں ہو پا رہی۔یعنی ابھی تک کوئی یہ نہیں جانتا کہ اسے کیسے میٹریل سے تیار کیا جائے گا، کون کون سے فیچرز شامل ہوں گے اور اس کا ہارڈوئیر کیسا ہو گا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ پٹینٹ کوئی ٹیبلٹ بنانے کیلئے نہیں بلکہ مستقبل میں ایسا کچھ بنانے کیلئے صرف ڈیزائن کی رجسٹرڈ کرایا گیا ہو۔ 
دلچسپ امر یہ ہے کہ فولڈ ایبل موبائل فونز اور ٹیبلٹ کے خیالات بھی سب سے زیادہ سام سنگ کمپنی کی جانب سے ہی پیش کئے گئے ہیں لیکن ابھی تک مارکیٹ میں ایسی کوئی چیز متعارف نہیں کرائی جا سکی۔ صارفین بھی بے صبری سے ایسے کسی موبائل فون یا ٹیبلٹ کے مارکیٹ میں آنے کے بے صبری سے منتظر ہیں تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ خواب کب پورا ہوتا ہے۔

iphone 7

 iphone 7 world sile phone


Network

Technology GSM / CDMA / HSPA / EVDO / LTE
Launch Announced 2016, September
Status Available. Released 2016, September
Body Dimensions 138.3 x 67.1 x 7.1 mm (5.44 x 2.64 x 0.28 in)
Weight 138 g (4.87 oz)
SIM Nano-SIM
  – IP67 certified – dust and water resistant
– Water resistant up to 1 meter and 30 minutes
– Apple Pay (Visa, MasterCard, AMEX certified)
Display Type LED-backlit IPS LCD, capacitive touchscreen, 16M colors
Size 4.7 inches (~65.6% screen-to-body ratio)
Resolution 750 x 1334 pixels (~326 ppi pixel density)
Multitouch Yes
Protection Ion-strengthened glass, oleophobic coating
  – Wide color gamut display
– 3D Touch display & home button
– Display Zoom
Platform OS iOS 10.0.1, upgradable to iOS 10.0.2
Chipset Apple A10 Fusion
CPU Quad-core
GPU (six-core graphics)
Memory Card slot No
Internal 32/128/256 GB, GB, 2 GB RAM
Camera Primary 12 MP, f/1.8, 28mm, phase detection autofocus, OIS, quad-LED (dual tone) flash, check quality
Features 1/3″ sensor size, 1.22 µm pixel size, geo-tagging, simultaneous 4K video and 8MP image recording, touch focus, face/smile detection, HDR (photo/panorama)
Video 2160p@30fps, 1080p@30/60/120fps, 720p@240fps, check quality
Secondary 7 MP, f/2.2, 32mm, 1080p@30fps, 720p@240fps, face detection, HDR, panorama
Sound Alert types Vibration, proprietary ringtones
Loudspeaker Yes, with stereo speakers
3.5mm jack No
  – Active noise cancellation with dedicated mic
– Lightning to 3.5 mm headphone jack adapter incl.
Comms WLAN Wi-Fi 802.11 a/b/g/n/ac, dual-band, hotspot
Bluetooth v4.2, A2DP, LE
GPS Yes, with A-GPS, GLONASS
NFC Yes (Apple Pay only)
Radio No
USB v2.0, reversible connector
Features Sensors Fingerprint, accelerometer, gyro, proximity, compass, barometer
Messaging iMessage, SMS (threaded view), MMS, Email, Push Email
Browser HTML5 (Safari)
Java No
  – Siri natural language commands and dictation
– iCloud cloud service
– MP3/WAV/AAX+/AIFF/Apple Lossless player
– MP4/H.264 player
– Audio/video/photo editor
– Document editor
Battery   Non-removable Li-Ion 1960 mAh battery (7.45 Wh)
Talk time Up to 14 h (3G)
Music play Up to 40 h
Misc Colors Jet Black, Black, Silver, Gold, Rose Gold
Price group 9/10
Tests Performance Basemark OS II 2.0: 3416
Display Contrast ratio: 1603:1 (nominal), 3.964 (sunlight)
Camera Photo / Video
Loudspeaker Voice 67dB / Noise 73dB / Ring 75dB
Audio quality Noise -92.4dB / Crosstalk -80.9dB
Battery life

فوٹوسرچ ایپلی کیشن گوگل

ریورس فوٹوسرچ ایپلی کیشن گوگل فوٹو سرچ انجن کی بنیاد پر بنائی گئی ایپلی کیشن ہے۔ جس میں تصاویر کی سرچنگ کے لیے نئے آپشنز شامل کیے گئے ہیں۔ایپلی کیشن میں فوٹو گیلری، کیمرہ فوٹو،کراپ فوٹو ، بائی ورڈ اور لنکس سے تصاویر سرچ کی جا سکتی ہیں۔ اس ایپلی کیشن سے کسی تصویر کےجعلی اور اصل ہونے کا پتا بھی چلایا جا سکتا ہے،مثال کے طور پر فیس بک پر مختلف لوگ فوٹو شاپ پروپیگنڈا تصاویر شیئر کرتے ہیں، آپ کو جس تصویر پر جعلی ہونے کا شک ہو، اس ایپلی کیشن اسے سرچ کریں، ایپلی کیشن گوگل فوٹو سرچ سے جعلی تصویر سے ملتی جلتی تمام تصاویر جن میں اصل تصویر بھی شامل ہو سکتی ہے، ظاہر کر دے گی۔ اس ایپلی کیشن سے کیمرے سے کسی بھی منظر یا شخص کی تصویر بنا کر اس سے ملتی جلتی تصاویر سرچ کی جا سکتی ہے۔ایپلی کیشن میں تصویر کو کراپ کر نے کا آپشن بھی ہے، جس سے تصویر کے مخصوص حصے سے ملتی جلتی تصویر بھی سرچ کر جا سکتی ہے